معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں ’زرینہ‘ کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ اننگشا بسواس نے سوشل میڈیا پر مسلسل موصول ہونے والے نازیبا پیغامات اور آن لائن ہراسانی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اسکرین پر بولڈ کردار ادا کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انتہائی پریشان کن اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کو آن اسکرین کردار اور کسی فنکار کی حقیقی زندگی کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہیے، کیونکہ اسکرین پر کوئی مخصوص کردار ادا کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔
اداکارہ نے آن لائن ہراسانی کی سخت مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی حدود میں رہنے اور فنکاروں کی نجی زندگی اور عزت کا احترام کرنے کی تاکید کی ہے۔