اٹلی میں کھدائی کے دوران قدیم مقبرے اور نایاب خزانے برآمد

image

اٹلی میں پاستا بنانے والے ایک کارخانے کی توسیع کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے تقریباً 2600 سال پرانا قبرستان دریافت کرلیا۔

یہ تاریخی دریافت اٹلی کے شہر گراگنانو میں ہوئی، جہاں پاستا تیار کرنے والی ایک فیکٹری کی توسیع کا کام 2025 اور 2026 کے دوران جاری تھا۔ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والا قبرستان آرکیک عہد سے تعلق رکھتا ہے، جو رومی سلطنت کے عروج سے کئی صدیاں قبل کا زمانہ تھا۔

کھدائی کے دوران پتھروں سے بنے چیمبرز میں انسانی باقیات، پتھروں کے برتن اور دیگر قدیم نوادرات دریافت ہوئے۔ بعض مقبروں سے ٹیکسٹائل، لکڑی کی اشیا اور ٹوکریاں بھی ملیں۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی اشیا میں مصری بھونرے، جانوروں کی شکل کے قیمتی پتھر، چاندی اور کانسی کے نوادرات شامل ہیں اور کئی اشیا حیرت انگیز طور پر اچھی حالت میں محفوظ ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس دور کی تدفین کی رسومات، سماجی ڈھانچے اور روزمرہ زندگی کو سمجھنے میں مدد دے گی۔

دوسری جانب پاستا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ماسیمو مینا نے دریافت کو فخر اور ذمہ داری کا باعث قرار دیا۔

محققین انسانی باقیات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس دور کے لوگوں کی غذا، جسمانی سرگرمیوں اور طرز زندگی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US