بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق انکت بالیان کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع جم سے باہر نکل رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے بعد اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے اسے جاٹ برادری پر حملہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ انکت بالیان آئندہ پنچایت انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے اہل خانہ یا پولیس انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ انکت بالیان کے یوٹیوب چینل پر 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود تھے۔