محبت کے رنگ میں رنگی گاڑی، نوجوان کو 16,001 روپے کا جرمانہ ہوگیا

image

بھارت میں ایک نوجوان کی گاڑی پر گرل فرینڈ کی جانب سے بنائے گئے 3 ہزار 400 لپ اسٹک کے نشانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کا چالان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں پیش آیا جہاں آدتیہ سیکروار کی گاڑی پر لپ اسٹک سے نشانات بنے ہوئے تھے۔

لڑکی نے محبت کے اظہار کے لیے غیر ملکی سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثر ہوکر یہ نشانات بنائے جس میں اسے تقریباً 4 گھنٹے لگے۔

گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی کے مالک کو تلاش کیا اور 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا چالان کردیا۔

پولیس کارروائی کے بعد لڑکی نے اپنی غلطی تسلیم کی جبکہ نوجوان کو چالان ادا کرنے کے ساتھ گاڑی سے تمام نشانات بھی خود صاف کرنا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US