پاکستان کی نامور اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے بچوں کی حفاظت کے لیے انتہائی الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں کی سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، اور حفاظت کا مطلب صرف اچھے کپڑے پہنانا یا اسکول بھیجنا نہیں بلکہ ان کی کڑی نگرانی کرنا ہے۔
انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے چھوٹے بچوں، خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں، چاہے سامنے والے شخص کو برسوں سے ہی کیوں نہ جانتے ہوں۔
رابعہ انعم نے بالخصوص نوکری پیشہ والدین کو بچوں کے معاملے میں کسی پر بھی اندھا بھروسہ نہ کرنے اور اپنے گھروں میں کیمرے نصب کرنے کی تاکید کی ہے۔