آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ان کی سالگرہ پر 8 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

image

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا ریکارڈ کیا گیا آخری فلمی گانا 8 ستمبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

"اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں" کے عنوان سے یہ گانا 2023 کے اواخر میں ہدایت کار ہریش ویاس کی آنے والی ڈرامہ کامیڈی فلم 'اوم کا ہری' کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جو باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔

7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں 12 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کروانے والی آشا بھوسلے نے "دم مارو دم"، "پیا تو اب تو آجا"، "چرا لیا ہے تم نے جو دل کو" اور "یہ میرا دل" جیسے لازوال گیت گائے۔

92 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والی گلوکارہ کے اس آخری گانے کو ان کی سالگرہ کی مناسبت سے فلم کے حصے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US