عیسائی شہری نے قرآنی مقابلے میں جیتا عمرہ، انعام مسلمان پڑوسی کو دے دیا

image

مصر میں ایک عیسائی شہری نے قرآنی علوم سے متعلق ایک مقابلے میں حصہ لے کر مفت عمرہ کا انعام جیت لیا، تاہم اس انعام کو اپنے لیے رکھنے کے بجائے اپنی مسلمان پڑوسی کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کے لیے پیش کردیا۔

مینا نامی شہری نے بتایا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی سوشل میڈیا لائیو اسٹریم کے دوران اپنی پڑوسی، جنہیں ام علی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو عمرہ حاصل کرنے کی امید میں قرآنی سوالات کے جوابات دیتے دیکھا۔ جب اسے اندازہ ہوا کہ عمرہ ام علی کے لیے کتنی اہم خواہش ہے تو اس نے بھی مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

مینا کے مطابق اس کا مقصد صرف اپنی پڑوسی کے لیے عمرہ کا انعام حاصل کرنا تھا۔ اس نے ام علی سے کہا تھا کہ اگر وہ خود کامیاب نہ ہوئیں تو وہ ان کی طرف سے کوشش کرے گا۔ چنانچہ مینا نے کامیابی کے امکانات بڑھانے کے لیے 50 سے 60 مرتبہ درست جوابات جمع کرائے اور بالآخر عمرہ کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

ام علی نے اس موقع پر کہا کہ عمرہ کرنا ان کی دیرینہ خواہش تھی اور وہ اس کے لیے دعا بھی کرتی رہی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US