اسپین میں فلمی انداز کی چوری، قدیم خزانے کی 66 طلائی اشیا چوری

image

اسپین کے قصبے ویلیِنا میں چوروں نے میوزیم پر دھاوا بول کر قدیم خزانے کی 66 طلائی اشیا صرف 4 منٹ میں چوری کرلیں۔

یہ خزانہ تقریباً ایک ہزار قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور 1963 میں ایک خشک دریا سے دریافت ہوا تھا۔ خزانے میں سونے کے بریسلیٹ، برتن اور دیگر قیمتی تاریخی اشیا شامل تھیں۔

مقامی حکام کے مطابق میوزیم کا الارم صبح 5 بج کر 20 منٹ پر بجا جبکہ چور صرف چار منٹ بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ میئر کے مطابق خزانے کی تاریخی اہمیت کے باعث اس کی قیمت کا اندازہ ممکن نہیں، تاہم صرف سونے کی مالیت 17 لاکھ یورو سے زائد ہے۔

میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی نظام درست طور پر کام کر رہے تھے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US