مکہ مکرمہ میں آسمانی بجلی کے مشہور کلاک ٹاور سے ٹکرانے کے حیرت انگیز مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی اچانک کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتی ہے جس سے آسمان روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ طائف میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔