”جب میری اپنے شوہر عمران سے شادی ہوئی تو وہ پہلے ہی 40 کی دہائی میں تھے۔ میں جانتی تھی کہ میں ان کی دوسری بیوی بن رہی ہوں۔ ان کی پہلی شادی اس وقت ہوئی تھی جب وہ صرف 22 سال کے تھے اور ان کی اہلیہ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی چینی خاتون تھیں۔ ان دونوں کی دو بیٹیاں ہیں اور وہ مل کر ان کی پرورش کر رہے ہیں۔ آج ان کی بیٹیاں 18 اور 20 سال کی ہیں۔“
”میں شروع سے ہی ان کی پہلی شادی کے بارے میں جانتی تھی۔ جب ہماری شادی ہوئی تو ان کی طلاق کو تقریباً 10 سال گزر چکے تھے۔ ان کا اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ ایک باعزت تعلق ہے۔ میں نے دیکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ایک اچھے والد ہیں اور اسی وجہ سے مجھے لگا کہ وہ ایک اچھے شوہر بھی ثابت ہوسکتے ہیں میرا ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے، تاہم میں ان کی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں۔“
90 کی دہائی کی معروف سپر ماڈل جیا علی نے بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کئی برسوں سے شوبز کا حصہ ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایک حالیہ گفتگو میں جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور اس رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں بیٹیاں اب 18 اور 20 برس کی ہوچکی ہیں۔
جیا کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ماضی سے بخوبی واقف تھیں اور ان سے شادی کرتے وقت یہ بات ان کے لیے کوئی راز نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران کی طلاق کو تقریباً ایک دہائی گزر چکی تھی اور وہ اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ اب بھی احترام کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان کا اپنے شوہر کی سابق اہلیہ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں، لیکن وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ قریبی اور اچھا تعلق رکھتی ہیں۔ جیا کے مطابق، عمران کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک ذمہ دار والد کے طور پر دیکھنا ان وجوہات میں شامل تھا جن کی بنا پر انہیں یقین ہوا کہ وہ ایک اچھے شریکِ حیات بھی ثابت ہوں گے۔