سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ خاتون نے نوکری چھوڑ دی، استعفیٰ وائرل

image

بھارتی شہر بنگلور کی ایک خاتون نے دفتر میں مسلسل سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ آکر ملازمت چھوڑ دی، جس کے بعد استعفے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جھانوی چاوڈا نامی خاتون نے بتایا کہ دفتر میں بعض ملازمین پینٹری اور کھانے کے علاقے میں سگریٹ نوشی کرتے تھے جبکہ دھواں بعد میں دفتر کے دیگر حصوں تک بھی پھیل جاتا تھا۔

خاتون کے مطابق انہوں نے حالات سے مطابقت پیدا کرنے اور ماسک پہننے کی کوشش بھی کی تاہم مسئلہ حل نہ ہونے پر انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ان کی پوسٹ کو 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے کام کی جگہ پر سگریٹ نوشی کے اثرات اور ملازمین کے حقِ صحت پر بحث شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US