بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، جس کے بعد مکہ مکرمہ میں لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کی ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سفر کی مختلف ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی ساونت کو جائے نمازیں خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ 100 سے زائد جائے نمازیں مکہ میں موجود لوگوں میں بانٹ رہی ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی خاص دعا کی ہے۔
اداکارہ کے اس اقدام اور دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے اس نیک عمل کو سراہا جا رہا ہے۔