نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

image

پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سجل علی کی اداکاری کی صلاحیتوں اور تاثرات کی وسعت کی کھل کر تعریف کی اور اقرا عزیز و سحر خان کو بھی سراہا۔

مرد اداکاروں میں احد رضا میر کے فطری اندازِ اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے فنکاروں سے متاثر ہوتی ہیں جن کی اداکاری اتنی رواں اور قدرتی ہو کہ وہ اداکاری محسوس ہی نہ ہو، جبکہ انہوں نے فرحان سعید کو بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں میں شامل کرتے ہوئے ان سے اپنی بہترین اسکرین کیمسٹری کا ذکر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US