ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

image

معروف بھارتی اسکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل انہیں ممبئی میں تقریباً 6 سال شدید مشکلات اور جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، جہاں وہ ابتدائی دنوں میں گمنام افراد کے لیے لکھنے سمیت مختلف کام کر کے گزارا کرتے تھے۔

1964ء میں صرف 19 سال کی عمر میں جیب میں محض 27 پیسے لے کر ممبئی پہنچنے والے جاوید اختر نے بتایا کہ وہ راج کپور یا گرو دت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے تھے، تاہم گرو دت کے ناگہانی انتقال کے بعد وہ 5 سال تک راج کپور کے اسٹوڈیو بھی نہ جاسکے، مگر بعد میں اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US