سوئٹزرلینڈ کے شہری یورگ ویز نے دنیا کی سب سے لمبی مرچ اُگا کر تیسری بار اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورگ ویز کی اُگائی گئی مرچ کی لمبائی ایک فٹ 8.6 انچ ریکارڈ کی گئی جس کی 11 اگست کو پیمائش کی گئی۔
یورگ ویز نے پہلی بار اکتوبر 2017 میں ایک فٹ 5.7 انچ لمبی مرچ اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ اگلے ہی سال ایک فٹ 7.9 انچ لمبی مرچ کے ذریعے اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مارچ میں گھر کے اندر ’گرو لائٹس‘ اور 28 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بیج اُگاتے ہیں جبکہ موسم بہتر ہونے پر اپریل کے آخر میں پودوں کو باغ منتقل کردیتے ہیں۔
یورگ کے مطابق اچھی گوڈی، کمپوسٹ کھاد، مناسب پانی اور متوازن کھاد ان کی لمبی مرچ اگانے کی کامیابی کا راز ہیں۔