پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین، بالخصوص بچوں کی موجودگی میں، دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو معاشرے کو اسے منفی یا معیوب نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوسری شادی کا فیصلہ مکمل طور پر کسی بھی فرد کا ذاتی اختیار ہے اور اس میں دوسروں کی مداخلت یا تنقید اخلاقیات کے منافی ہے۔
حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دوبارہ شادی کرنا خواتین کا وہ حق ہے جو انہیں دین نے دیا ہے، لہٰذا معاشرے کے مخصوص طبقے کو ان کے اس ذاتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔