قدرتی آفات میں جانیں بچانے کے لیے سائنس دانوں نے ’سائبورگ کاکروچ‘ تیار کرلیے

image

آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں ملبے تلے پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے خصوصی سائبورگ کاکروچ تیار کرلیے ہیں، جنہیں ’پیرا بورگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کاکروچز کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ہیں جبکہ ان کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کرکے انہیں دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ سائبورگ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرین تک ادویات پہنچا سکتے ہیں۔ تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے پر 95 فیصد رہی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی زلزلوں، عمارتیں گرنے اور دیگر ہنگامی حالات میں پھنسے افراد کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US