ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

image

میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں منعقدہ قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر فاطمہ بوش کی جگہ یہ اعزاز حاصل کیا۔

انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری ہولڈر اور مصنفہ ماریہ ورگاس فائنل مرحلے میں دیگر چار فائنلسٹس میں سے سرفہرست رہیں، جبکہ ماریانا ماسیاس پہلی اور فرنانڈا ابراوا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔

نتائج کے اعلان سے قبل ججز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ ورگاس کا کہنا تھا کہ تاج جیتنے کی صورت میں وہ فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسروں کے لیے آواز اٹھائیں گی اور لوگوں کی بات زیادہ توجہ سے سننے کو اہمیت دیں گی۔ ان کے مطابق اپنی آواز بلند کرنے سے نہ صرف دوسروں کی مدد ہوتی ہے بلکہ ایسے بند دروازے بھی کھلتے ہیں جو پہلے ہمارے لیے ممکن نہیں تھے۔

یاد رہے کہ فاطمہ بوش نے 21 نومبر 2025ء کو تھائی لینڈ میں منعقدہ 74 ویں مس یونیورس مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ماریہ ورگاس 24 نومبر کو سان خوان، پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US