ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

image

آج تمہاری سالگرہ ہے اور تمہیں یاد کیے بغیر یہ دن کیسے گزر سکتا ہے؟ تم میری زندگی کا وہ حصہ ہو جسے وقت بھی مجھ سے جدا نہیں کرسکا۔ تمہارا بچپن، تمہاری مسکراہٹ اور تمہارے ساتھ گزارا ہر لمحہ آج بھی میرے دل میں زندہ ہے۔ تم اس دنیا میں نہیں ہو، لیکن میری یادوں اور دعاؤں میں ہر وقت میرے ساتھ ہو۔

معروف ایستھیٹیشن ڈاکٹر امِ رَاحیل نے اپنے مرحوم بیٹے راحیل کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ماضی کی یادیں تازہ کردیں۔ انہوں نے بیٹے کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شیئر کیں اور جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا کہ برسوں گزرنے کے باوجود بیٹے کی جدائی کا غم ان کے دل سے کم نہیں ہوا۔

ڈاکٹر امِ رَاحیل کا بیٹا رَاحیل کم عمری میں انتقال کرگیا تھا، جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ قرار دیتی رہی ہیں۔ بیٹے کی سالگرہ پر شیئر کی گئی تصاویر میں ماں اور بیٹے کے ساتھ گزارے ہوئے مختلف لمحات دکھائی دیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا۔

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائیں کیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑنا زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے، جبکہ ایک اور مداح نے راحیل کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

ایک صارف نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ڈاکٹر امِ رَاحیل کی جانب سے بیٹے کی یاد میں شیئر کی جانے والی پوسٹ دیکھ کر دل دوبارہ ٹوٹ جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US