کینیڈا میں اچانک جزیرہ کہاں سے آیا اور کہاں غائب ہوگیا؟

image

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے وِلسٹن ریزروائر میں درختوں سے ڈھکا ایک پراسرار جزیرہ اچانک نمودار ہوگیا جس نے مقامی افراد اور حکام کو حیران کردیا۔

سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار 486 مربع فٹ رقبے پر پھیلا جزیرہ 20 جولائی کو موجود تھا تاہم 5 اگست تک سیٹلائٹ ڈیٹا سے مکمل طور پر غائب ہوگیا۔

حکام کے مطابق امکان ہے کہ یہ جزیرہ پانی میں ڈوبنے کے بجائے ریزروائر کے نسبتاً محفوظ حصے یا کنارے کی جانب منتقل ہوگیا ہو۔ مزید تصاویر کا جائزہ لے کر پراسرار جزیرے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US