سر پر 254 ٹوائلٹ رولز، ڈیوڈ رش نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

image

امریکی ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سر پر 254 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش نے یہ ٹوائلٹ رولز ایک منٹ 12 سیکنڈ تک سر پر کامیابی سے متوازن رکھے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی مقررہ حد 30 سیکنڈ تھی۔

ڈیوڈ رش نے پہلی بار 2021 میں 101 رولز متوازن کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا جسے بعد میں مئی 2025 میں 195 رولز کے ساتھ بہتر کیا اور اب 254 رولز کے ساتھ اپنا ریکارڈ مزید مضبوط کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US