بچے کی پیدائش پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے، مگر کیوں؟

image

سنگاپور حکومت نے شرحِ پیدائش میں کمی پر قابو پانے کے لیے والدین کے لیے بڑا مالی پیکیج متعارف کرا دیا۔

وزیراعظم لارنس وونگ کے مطابق سنگاپور میں پیدا ہونے والے ہر شہری بچے کو 17 سال کی عمر تک مجموعی طور پر 55 ہزار 48 ڈالرز سے زائد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ رقم بچے کی پیدائش سے لے کر 17 سال کی عمر تک مختلف مراحل میں دی جائے گی جس میں پیدائش کے بعد نقد امداد، سالانہ معاونت، چائلڈ ڈویلپمنٹ اکاؤنٹ اور اعلیٰ تعلیم کے اخراجات شامل ہیں۔

حکومت کا مقصد بچوں کی پرورش کے مالی بوجھ کو کم کرنا اور ملک میں تیزی سے کم ہوتی شرحِ پیدائش کو بہتر بنانا ہے۔ سنگاپور میں فی خاتون بچوں کی شرحِ پیدائش 0.87 کی ریکارڈ کم سطح تک پہنچ چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US