پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سویرا ندیم نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم تفصیلات پہلی بار کھل کر بیان کردی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کسی روایتی ارینج میرج کے تحت نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سویرا ندیم نے کہا میں نے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان سے متعلق نہ تو کوئی تصاویر شیئر کیں اور نہ ہی کوئی تفصیلات بتائیں اور یہ سب جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ ہماری شادی اس لیے ہوئی کیونکہ ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسی شخصیت ہوں جو ارینج میرج کے چکر میں پھنس جاؤں گی؟ ہاں، ہماری ملاقات مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوئی تھی۔ میرے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے وہ ٹیک کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سافٹ ویئر پروفیشنل ہیں۔
ہمارے ایک مشترکہ دوست نے ہماری ملاقات کرواتے ہوئے کہا تھا کہ تم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح گھل مل سکتے ہو اور واقعی ایسا ہی ہوا۔ ہماری اچھی ذہنی ہم آہنگی ہوگئی اور پھر ہم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ شادی سے پہلے میرے شوہر نے مجھے کبھی اداکاری کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا بعد میں میں نے زبردستی انہیں اپنی اداکاری کی ڈی وی ڈیز دکھائیں مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
بطور شریکِ حیات وہ بے حد معاون ہیں اور بچوں کے معاملے میں بھی ہماری سوچ ایک جیسی ہے۔ وہ بچوں کے معاملے میں بہت ذمہ دار اور عملی والد ہیں۔ ہماری بہت سی عادات ایک جیسی ہیں۔ ہم سختی سے ایک روٹین پر عمل کرتے ہیں اور ہم نے اپنے بچوں کو بھی اسی روٹین کا عادی بنایا ہے کیونکہ میں نے ڈاکٹروں کو یہ کہتے سنا ہے کہ بچے ایک مناسب روٹین میں بہتر نشوونما پاتے ہیں اور خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ میرے شوہر بھی اس بات پر مجھ سے زیادہ سختی سے عمل کرواتے ہیں کہ ہماری روٹین برقرار رہے۔
سویرا ندیم نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کا فیصلہ شعوری طور پر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ اور سافٹ ویئر پروفیشنل ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی، جہاں پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھی ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوگئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی سے قبل سویرا کے شوہر نے انہیں اداکاری کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ بعد میں انہوں نے خود زبردستی انہیں اپنی اداکاری کی ڈی وی ڈیز دکھائیں۔
سویرا ندیم نے اپنے شوہر کو نہ صرف ایک معاون شریکِ حیات بلکہ بچوں کے لیے ایک ذمہ دار والد بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی بچوں کی پرورش، روٹین اور نظم و ضبط کے معاملے میں ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں، جبکہ ان کے شوہر گھر کی روٹین پر عمل کروانے کے معاملے میں ان سے بھی زیادہ سخت ہیں۔
سویرا ندیم سابق پی ٹی وی ڈائریکٹر شاہد ندیم کی صاحبزادی ہیں اور کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں قیدِ تنہائی، میرا سائیں، بڑی آپا، میرے پاس تم ہو، جانِ جہاں، سارا آپی، میراس، پرورش، بسمل اور وہم شامل ہیں۔