بچوں کے اسکول جانے کا خطرناک سفر آسان، منفرد لفٹ کا انتظام

image

چین کے صوبے یوننان کے نِژوہے گرینڈ کینین میں بچوں کو خطرناک پہاڑی راستے سے اسکول پہنچانے کے لیے 288 میٹر بلند دوسری لفٹ بھی فعال کردی گئی۔

2022 میں 268 میٹر بلند پہلی لفٹ تعمیر کی گئی تھی، جس سے بچوں کا کئی گھنٹوں پر مشتمل دشوار پہاڑی سفر چند منٹوں میں ممکن ہوگیا تھا۔ تاہم سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لفٹ پر رش بڑھ گیا۔

نئی فُویاؤ لفٹ کے فعال ہونے سے انتظار کا وقت تقریباً نصف ہوگیا ہے جبکہ بچوں کا گھر سے اسکول تک مجموعی سفر اب تقریباً 30 منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل صرف ایک طرف کا پہاڑی سفر تقریباً 3 گھنٹے لیتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US