چین میں بارش سے چند لمحے قبل آسمان گلابی ہوگیا، شہری حیران

image

چین کے شہر چانگژو میں بارش اور گرج چمک سے چند منٹ قبل آسمان اچانک گلابی اور سرخی مائل ہوگیا جس نے شہریوں کو حیران کردیا۔ یہ غیر معمولی منظر تقریباً 7 سے 8 منٹ تک جاری رہا۔

ماہرین کے مطابق یہ کوئی غیر معمولی یا خطرناک واقعہ نہیں بلکہ سورج کی روشنی، فضا میں موجود نمی، باریک ذرات اور بادلوں کے باعث روشنی کے بکھرنے کا قدرتی مظہر تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج افق کے قریب ہونے پر اس کی روشنی فضا کی زیادہ موٹی تہہ سے گزرتی ہے جس کے باعث سرخ، نارنجی اور گلابی رنگ زیادہ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ چانگژو میں اس کے کچھ ہی دیر بعد شدید بارش اور گرج چمک بھی ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US