نیپال میں تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودوں نے کئی آبادیاں اجاڑ دیں، مکانات، سڑکیں اور پل بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے تاہم ایک گھر حیرت انگیز طور پر تباہی سے محفوظ رہا۔
سیلاب سے گھرا یہ گھر سوشل میڈیا پر ’معجزاتی گھر‘ کے نام سے وائرل ہوگیا۔ اطراف کے مکانات تباہ ہونے کے باوجود اس گھر کا بنیادی ڈھانچہ قائم رہا اور گھر میں موجود خاندان بھی محفوظ رہا۔
رپورٹس کے مطابق گھر کی مضبوط تعمیر اور نسبتاً محفوظ مقام نے اسے سیلابی ریلے کی شدت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس منفرد واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔