پاکستانی شہری کی لاٹری میں بڑی کامیابی، 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے

image

ابوظبی میں 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا انعام جیت لیا۔ لاٹری انتظامیہ نے پاکستان میں فون کرکے انہیں خوشخبری سنائی تو شوکت آفتاب نے اسے فراڈ کال سمجھ کر یقین کرنے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ کی ہدایت پر جب انہوں نے لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کیا تو خوشی کے ساتھ انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوگیا۔ شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالآخر ان کی یہ کوشش بڑے انعام میں بدل گئی۔

اسی قرعہ اندازی میں چار بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام حاصل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US