دنیا کا گہرا ترین غار کہاں ہے؟ حیران کن گہرائی نے ماہرین کو بھی دنگ کردیا

image

دنیا کا گہرا ترین غار جارجیا کے متنازع خطے ابخازیا میں واقع ویریوو کینا ہے جس کی گہرائی 2 ہزار 212 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویریوو کینا مغربی قفقاز کے گاگرا پہاڑی سلسلے کے نیچے موجود غاروں کے وسیع نظام کا حصہ ہے۔ جنوری 2026 میں اسے دنیا کے گہرے ترین غار کا اعزاز دیا گیا جبکہ اسی خطے کی کروبیرا غار 2 ہزار 199 میٹر گہری ہے۔

ماہرین کے مطابق غار کی گہرائی میں درجہ حرارت تقریباً 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے جبکہ مکمل تاریکی کے باعث یہاں ایسے جاندار پائے جاتے ہیں جن کی آنکھیں نہیں ہوتیں اور وہ لمبے انٹینا یا بالوں کے ذریعے راستہ تلاش کرتے ہیں۔

ویریوو کینا 1968 میں دریافت ہوئی تھی اور 1986 میں غاروں کی کھوج کرنے والے الیگزینڈر ویرو کین کے نام پر اس کا نام رکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US