ٹرین یا چلتا پھرتا 5 اسٹار ہوٹل؟ سعودی عرب کا نیا منصوبہ

image

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین سروس شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کا نام ’’ڈریم آف دی ڈیزرٹ‘‘ رکھا گیا ہے۔

سعودی عرب ریلویز اور اٹلی کے لگژری ٹرین گروپ Arsenale کے اشتراک سے تیار ہونے والی ٹرین کا آغاز دسمبر 2026 میں متوقع ہے۔

800 میل طویل روٹ پر چلنے والی ٹرین ریاض کو قریات سے ملائے گی اور سعودی عرب کے صحرائی علاقوں اور تاریخی مقامات سے گزرے گی۔

ٹرین میں 14 بوگیاں اور 33 لگژری کیبن ہوں گے جبکہ ایک وقت میں 66 مسافر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کو ایک، دو یا تین راتوں کے ٹور کی سہولت دی جائے گی۔

ایک کیبن کا کم از کم کرایہ 30 ہزار سعودی ریال فی رات مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین میں دو ریسٹورنٹس اور ایک مرکزی لاؤنج بھی ہوگا۔

منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو سعودی عرب کے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل نیچرل ریزرو سمیت مختلف علاقوں کی سیر کا منفرد موقع فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US