روس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور میں انسان نما روبوٹ اور گاہک کے درمیان جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ایک نوجوان گاہک روبوٹ کو دھکا دیتا ہے جس کے بعد روبوٹ بھی گاہک پر لاتیں مارنے اور مختلف داؤ پیچ آزمانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔
روبوٹ کے جارحانہ رویے پر اسے قابو کرنا مشکل ہوگیا اور تین افراد نے مل کر اسے قابو کیا جس کے بعد روبوٹ کو بند کردیا گیا۔
واقعے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے جبکہ بعض نے روبوٹ کے رویے کو فلم ’’ٹرمینیٹر‘‘ سے تشبیہ دی۔