باغ کی صفائی کے دوران 10ویں صدی کا خزانہ مل گیا، ماہرین بھی حیران

image

ڈنمارک میں گھر کے باغ میں صفائی کے دوران ایک شخص نے وائکنگ عہد کا اب تک کا سب سے بڑا چاندی کا خزانہ دریافت کرلیا۔

شمالی ڈنمارک کے علاقے ریبلڈ میں باغ کی صفائی کے دوران ملنے والے خزانے میں تقریباً 700 اشیا شامل ہیں، جن میں تھور ہیمر، زیورات، چاندی کی سلاخیں، کٹی ہوئی چاندی اور 47 سکے شامل ہیں۔

خزانے کا مجموعی وزن تقریباً 18.5 کلوگرام ہے، جو اس سے قبل دریافت ہونے والے خزانے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی اشیا میں 10ویں صدی عیسوی کا لکڑی کا برتن بھی شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائکنگ دور میں چاندی کو ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور اس کی قدر وزن کے مطابق طے ہوتی تھی۔ دریافت ہونے والے عرب اور اینگلو سیکسن سکوں سے اس دور میں اسلامی دنیا، انگلینڈ اور وائکنگ معاشروں کے درمیان تجارتی و ثقافتی روابط کا بھی پتا چلتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US