ارجنٹینا میں ہونے والے پیزا ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کے شیفس نے اپنی مہارت اور منفرد انداز سے ججز کو حیران کردیا۔
وینزویلا کے شیف روبینس پینا نے شاندار ذائقے اور پیزا بنانے کی فری اسٹائل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فری اسٹائل کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فاتح شیف کو 2027 کی ورلڈ پیزا چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع بھی ملے گا، جبکہ مقابلے کے دوران پیزا ڈو کو گھمانے اور ہوا میں اچھالنے کے شاندار مظاہروں نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔