ٹیسلا نے بغیر اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز والی دو نشستوں کی خودکار گاڑی سائبر کیب محدود پیمانے پر آسٹن کی سڑکوں پر متعارف کرا دی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق سائبر کیب مکمل طور پر خودکار ہے اور ابتدائی سروس آسٹن کے مخصوص علاقوں تک محدود رکھی گئی ہے۔ گاڑی میں ڈرائیونگ کے روایتی کنٹرولز موجود نہیں، جبکہ مسافر صرف بیٹھ کر سفر کریں گے۔
دوسری جانب امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (NHTSA) نے سائبر کیب کی تعیناتی اور ٹیسلا کی سیفٹی سرٹیفکیشن کے عمل کا جائزہ شروع کردیا ہے۔