جہاز میں سرکش مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

image

امریکا میں ڈلاس فورٹ ورتھ سے نیوارک جانے والی ایک پرواز اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئی جب فرسٹ کلاس میں بیٹھا 67 سالہ مسافر اچانک شدید جارحانہ رویہ اختیار کرگیا۔

پولیس کے مطابق مسافر نے دورانِ سفر نامناسب اور نسل پرستانہ گفتگو کی، پھر اپنے ساتھ بیٹھی خاتون سے ہاتھا پائی کی اور اس کا لیپ ٹاپ بھی توڑ دیا۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب اسے روکنے کی کوشش کرنے والے افراد پر بھی اس نے حملہ کرنے اور انہیں کاٹنے کی کوشش کی۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے مسافر کو پرسکون کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کا رویہ قابو میں نہ آیا۔ بالآخر ایک ریٹائرڈ پولیس افسر سمیت چند مسافروں نے عملے کی فراہم کردہ ٹیپ اور رسیوں کی مدد سے اسے سیٹ پر باندھ دیا تاکہ وہ مزید کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

واقعے کے باعث پائلٹ نے پرواز کا رخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور طیارے کو واشنگٹن کے بالٹی مور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ لینڈنگ کے بعد پولیس اور ایف بی آئی کے اہلکار طیارے میں پہنچے اور مسافر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

حکام نے گرفتار شخص کی شناخت 67 سالہ آرتھر لنڈین کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد اس کے خلاف حملے اور امن و امان میں خلل ڈالنے سے متعلق الزامات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US