گاڑی چوری ہونے کا ڈر، کرین منگوا کر چھت پر پہنچا دی

image

بھارت میں چوری کے خوف سے شہری نے اپنی نئی گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر گوپال گنج میں منوج یادو نے اپنی نئی مہندرا اسکارپیو کلاسک کو کرین کی مدد سے گھر کی دوسری منزل کی چھت پر پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گاڑی کو کرین کے ذریعے ہوا میں اٹھا کر گھر کی چھت پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منوج یادو اسرائیل میں ملازمت کرتے ہیں اور انہوں نے گاڑی ایک ڈرائیور کے سپرد کی تھی، تاہم ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد گاڑی کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے جس پر خاندان نے گاڑی چھت پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US