اسپین میں بیلوں کی روایتی دوڑ کے دوران بیل کے سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
واقعہ اسپین کے گاؤں اینا میں پیش آیا، جہاں روایتی تہوار میں مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی شریک تھے۔ میئر کے مطابق خاتون لاس کیواس کے علاقے میں رکاوٹ کے قریب موجود تھیں اور بیلوں کی دوڑ شروع ہونے پر بھاگنے لگیں، اسی دوران ایک بیل نے انہیں سینگ مار دیا۔
خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئیں۔واقعے میں ایک 60 سالہ شخص بھی بیل کے سینگ لگنے سے بازو پر زخمی ہوا۔