کیلے محفوظ رکھنے کے لیے مہنگا سامان نہیں، صرف فوائل کافی

image

کیلے جلدی پکنے اور بھورے ہونے سے بچانے کے لیے ماہرین نے ایک آسان گھریلو طریقہ بتادیا۔ کیلے کے ڈنٹھل کے گرد ایلومینیم فوائل لپیٹنے سے پکنے کا عمل سست کرنے اور انہیں زیادہ دیر تک تازہ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کیلے ڈنٹھل سے ایتھیلین گیس خارج کرتے ہیں، جو پھل کے پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ ڈنٹھل کو فوائل یا کلنگ فلم سے ڈھانپنے سے ایتھیلین کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

بہتر نتائج کے لیے کیلے الگ الگ کرکے ہر کیلے کے ڈنٹھل کو فوائل سے لپیٹیں اور انہیں براہِ راست دھوپ سے دور رکھیں۔ ماہرین کیلے کو سیب اور ایووکاڈو جیسے پھلوں سے الگ رکھنے اور ہک پر لٹکانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US