امریکی ڈرون آبدوز پر تنازع: تیونس میں ایرانی سفارتخانے کا بالی ووڈ میم کے ذریعے ٹرمپ پر طنز

image

ایرانی فورسز کی جانب سے 8 ستمبر کو آبنائے ہرمز کے قریب امریکی غیر پائلٹ ڈرون آبدوز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا اور اس کی تصاویر و ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہوا تھا۔

اس صورتحال کے بعد تیونس میں واقع ایرانی سفارتخانے نے اپنے سرکاری ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر 2011 کی بالی ووڈ فلم ’ہے بے بی‘ سے اکشے کمار کی تصویر پر مبنی ایک طنزیہ میم پوسٹ کی، جس نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس میم کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے ڈرون آبدوز کی گمشدگی، تیل کی قیمتوں کے 100 ڈالر کے قریب پہنچنے اور امریکی انتخابات کی پیش رفت سے متعلق سوال اٹھایا گیا کہ ٹرمپ اس تمام صورتحال میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US