امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے وائٹ پلینز کی رہائشی خاتون نے 20 سال سے لاٹری میں استعمال کیے جانے والے اپنے روایتی نمبرز کے ذریعے بڑا انعام جیت لیا۔
خاتون نے ایک ہی ڈرا کے لیے اپنے پسندیدہ نمبروں پر مشتمل تین ٹکٹس خریدے، حیران کن طور پر تینوں ٹکٹس نے 50، 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔
یوں خاتون نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر حاصل کیے۔
خاتون کے مطابق ٹکٹ پر جیتنے والے نمبرز دیکھ کر اسے یقین نہیں آیا، جس پر اس نے فوری طور پر اپنی بہن کو فون کرکے نمبرز پڑھنے کے لیے کہا۔ بہن نے تصدیق کی کہ تینوں ٹکٹس پر انعام نکل آیا ہے۔