ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے مگرمچھ کا سر برآمد

image

اٹلی کے شہر ٹورین کے کیسلے ایئرپورٹ پر حکام نے ایک اطالوی شہری کے سامان سے معدومی کے خطرے سے دوچار مگرمچھ کا سر برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اطالوی فنانشل پولیس کے مطابق مذکورہ مسافر میامی سے استنبول کے راستے اٹلی پہنچا تھا۔ مسافروں کی اضافی جانچ کے دوران سامان کی تلاشی لی گئی تو مگرمچھ کا سر برآمد ہوا، جسے خشک کرکے عام پیکنگ پیپر میں لپیٹا گیا تھا۔

حکام نے مگرمچھ کا سر قبضے میں لے لیا جبکہ مسافر کے خلاف ضروری اجازت نامے کے بغیر محفوظ نوع کے جانور کا سر منتقل کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک جرمانہ یا 6 ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ मगरمچھ ان جانوروں میں شامل ہیں جنہیں واشنگٹن کنونشن کے تحت تحفظ حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US