دنیا کی سب سے پتلی گاڑی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئی

image

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی تیار کرلی گئی ہے جسے 2027 کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ نیلے رنگ کی اس انوکھی الیکٹرک گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک مسافر بھی بیٹھ سکتا ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے مکینک اینڈریا مرازی نے یہ گاڑی 2025 میں ایک فیسٹیول کے لیے تیار کی تھی۔ گاڑی کی چوڑائی صرف 50 سینٹی میٹر، لمبائی 145 سینٹی میٹر اور وزن 264 کلوگرام ہے، جبکہ اس کے فرنٹ پر صرف ایک ہیڈ لیمپ نصب ہے۔

یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور مکمل چارج پر 25 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔ اینڈریا مرازی کے مطابق بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ تیز ہوا میں گاڑی الٹ جائے گی، تاہم ان کے خیال میں ایسا نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US