منگولیا کے صدر اوکھناگین کھورلسوکھ نے فوجی یونٹ کے دورے کے دوران 100 کلوگرام وزن کے ساتھ بینچ پریس کے 20 ریپس مکمل کرکے وہاں موجود فوجی اہلکاروں کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ صدر کھورلسوکھ کی بھاری وزن اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ویڈیو میں صدر کو مسلسل 20 مرتبہ بینچ پریس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فوجی اہلکار ان کی جسمانی طاقت کا مظاہرہ دیکھتے رہے۔
اوکھناگین کھورلسوکھ 2021 سے منگولیا کے صدر ہیں، اس سے قبل وہ 2017 سے 2021 تک وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ سابق فوجی افسر بھی ہیں اور فٹنس و مارشل آرٹس میں دلچسپی رکھنے کے ساتھ گٹار اور راک موسیقی کا شوق بھی رکھتے ہیں۔