سعودی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے الباحہ کے علاقے میں 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کی ہے۔
محکمۂ آثارِ قدیمہ کے مطابق مسجد کی قبلے کی سمت والی دیوار پر ایک تاریخی تحریر بھی ملی ہے جس میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا ذکر، ان پر درود و سلام اور برکت کی دعاؤں کے ساتھ نیک لوگوں کے لیے ادعیہ درج ہیں، جو صدیاں گزرنے کے باوجود محفوظ حالت میں موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور میں اس خطے کے مذہبی اور تعمیراتی ورثے کو سمجھنے کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔