چین میں 624 سال پرانا برگد کا درخت دوبارہ کھڑا کردیا گیا

image

چین میں محکمہ جنگلات کے ماہرین نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے شدید بارشوں سے گرنے والے 624 سال پرانے برگد کے درخت کو دوبارہ کھڑا کردیا۔

چینی صوبے فوجیان کے شہر ژانگژو میں موجود یہ تاریخی درخت طوفان ساؤڈیل اور کئی روز تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے باعث 3 ستمبر کو گر گیا تھا۔

ماہرین کی چار ٹیموں نے دن رات کام کرتے ہوئے درخت کی جڑوں کو نم رکھا اور 100 ٹن سے زائد وزنی برگد کو دوبارہ سیدھا کھڑا کردیا۔ کامیاب کوشش کے بعد درخت کو 9 ستمبر کو دوبارہ اپنی جگہ پر کھڑا کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US