بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ کے علاقے نومالی گڑھ میں فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ہاتھی کو سبز میدان میں فٹبال کبھی پاؤں سے مارتے اور کبھی سونڈ سے اٹھا کر پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ہاتھی کے قریب آنے پر مقامی افراد دور بھاگتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کی فٹبال کھیلنے کی ویڈیو کو دلچسپی سے دیکھا اور شیئر کیا جارہا ہے۔