امریکی ریاست الاسکا میں 15 سالہ بچے کو الٹ جانے والی کشتی کے اوپر سے 62 گھنٹے بعد بحفاظت بچا لیا گیا۔
ڈیرک پارکر 4 ستمبر کو سینٹ لارنس آئی لینڈ کے قریب اپنے 35 سالہ بھائی اور 34 سالہ کزن کے ساتھ مچھلی کے شکار پر تھا کہ کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں اس کا بھائی اور کزن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ڈیرک نے کشتی کے اوپر چڑھ کر تقریباً ڈھائی دن کھلے سمندر میں گزارے۔ وہ اس دوران نہ کھانے اور نہ پانی کے بغیر شدید سردی میں کشتی پر بیٹھا رہا۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے اسے 7 ستمبر کی صبح ساڑھے 10 بجے دریافت کیا۔ ریسکیو کے وقت ڈیرک کو ہائپوتھرمیا کی علامات تھیں، جس پر عملے نے اسے کمبلوں میں لپیٹ کر طبی امداد فراہم کی۔