امریکی شہر سان فرانسسکو میں 100 سے زائد افراد نے غصہ اور جھنجھلاہٹ نکالنے کے لیے سمندر کنارے ایک انوکھی تقریب میں شرکت کی اور بیک وقت پیسیفک اوشن کی جانب منہ کرکے زور زور سے چیخیں ماریں۔
گٹرل اسکریم ایٹ دی سی نامی تقریب اوشن بیچ کے قریب منعقد ہوئی، جس میں بڑھتے کرایوں، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، غصے اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے شرکا نے اجتماعی چیخ و پکار کی۔
اس سے قبل چیخنے کا مقابلہ بھی ہوا جس میں اولیویا گوگلیموٹو نے 121.9 ڈیسی بیل کی چیخ کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور انعام میں میگا فون جیتا۔
فاتح خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی چیخ کسی ایک مسئلے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھی۔