ماں کی محبت بھی عجیب ہوتی ہے، بیٹا دنیا سے چلا جائے تو بھی ماں کے لیے وہ کہیں نہیں جاتا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک ماں اپنے بیٹے کی قبر پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے، جہاں وہ اس کے لیے چپس کا پیکٹ اور سافٹ ڈرنک کی بوتل رکھ رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں چیزیں اس کے بیٹے کو بہت پسند تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بیٹے کی جدائی کے بعد بھی ماں اس کی پسندیدہ چیزیں قبر پر لے آئی، جیسے وہ اب بھی اپنے بیٹے کی پسند جانتی ہے، اسے یاد کرتی ہے اور اس سے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہے۔
ماں کو اپنے بیٹے کی قبر پر اس طرح یاد کرتے دیکھ کر ویڈیو دیکھنے والے بھی آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر کو ماں کی بے مثال محبت اور اپنے بچے کی جدائی کے درد کی عکاسی قرار دیا۔