سمندر کے اوپر کیبل کار، مسقط میں سیاحت کا نیا شاہکار تیار

image

عمان کے تاریخی شہر مسقط کے ساحلی علاقے متراہ میں زیرِ تعمیر کیبل کار منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

عمان میڈیا کے مطابق متراہ ٹیلی فیرک نے بین الاقوامی حفاظتی جانچ کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ منصوبے کی حتمی منظوری سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی، رائل عمان پولیس اور مسقط میونسپلٹی سے حاصل کی جائے گی جس کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

منصوبے کے تینوں اسٹیشنز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جن میں سلطان قابوس پورٹ، ماؤنٹین یا سمٹ اور حی الوَرد اسٹیشن شامل ہیں۔

متراہ کیبل کار کیلئے 18 کیبنز تیار کیے گئے ہیں۔ عام کیبن میں 8 جبکہ وی آئی پی کیبن میں 4 مسافروں کی گنجائش ہوگی، جبکہ دو وی آئی پی کیبنز خصوصی استعمال کیلئے مختص ہیں۔

حکام نے منصوبے کے باضابطہ افتتاح اور عوام کیلئے سروس شروع کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا۔ منصوبے کو عمان وژن 2040 کے تحت سیاحت کے فروغ اور متراہ کے تفریحی منظرنامے میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US