125 سال سے مسلسل روشن بلب، دنیا کا حیرت انگیز ریکارڈ

image

دنیا میں ایک ایسا بلب بھی موجود ہے جو تقریباً 125 سال سے مسلسل روشن ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سب سے طویل عرصے تک جلنے والے بلب کے طور پر درج ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیورمور کے ایک فائر اسٹیشن میں نصب سنٹینیئل لائٹ بلب کو 1901 میں لگایا گیا تھا۔ اسے شیلبی الیکٹرک کمپنی نے ہاتھ سے تیار کیا تھا اور ابتدا میں یہ 60 واٹ کا تھا، تاہم اب تقریباً 4 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔

کاربن فلیمینٹ سے تیار اس بلب کا فلیمینٹ جدید بلبوں کے مقابلے میں تقریباً 8 گنا موٹا ہے اور اسے بہترین ویکیوم نظام کے ساتھ سیل کیا گیا تھا، جسے اس کی غیر معمولی عمر کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

اگرچہ بجلی کی فراہمی میں تعطل اور منتقلی کے دوران یہ بلب چند مرتبہ مختصر وقت کے لیے بند ہوا تاہم بلب کی خرابی کے باعث بند نہیں ہوا۔ اس منفرد بلب کو دیکھنے کے لیے ہر سال ہزاروں سیاح فائر اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں، جبکہ لائیو ویب کیم کے ذریعے اسے 24 گھنٹے آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US